۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہتھیاروں کی نمائش

حوزہ/ فوجی سازوسامان اور دفاعی صنعتوں کی گیارہویں بین الاقوامی نمائش جس کا نام IDEAS ۲۰۲۲ ہے کراچی میں شروع، جس کی میزبانی پاک فوج نے کی ہے اور جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ایک وفد سمیت 64 ممالک کے وفود نے شرکت کی یے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اسلحے کی سب سے بڑی نمائش چار سال کے وقفے کے بعد شروع ہوگئی ہے اور پاکستان اور مختلف ممالک کی دفاعی اور جنگی میدانوں میں تازہ ترین کامیابیاں جمعے تک نمائش کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

فوجی سازوسامان اور دفاعی صنعتوں کی 11ویں پاکستان بین الاقوامی نمائش کا نصب العین "امن کے لیے ہتھیار" ہے اور اس نمائشی تقریب کے نمائش کنندگان میں امریکہ، روس، چین، ترکی، متحدہ عرب امارات سمیت کچھ ممالک شامل ہیں۔

اس بین الاقوامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 64 ممالک کے 285 نمائندے شریک ہیں۔ 323 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 199 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب آج پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاعی صنعت محمد اسرار ترین، ملک کی دفاعی صنعت کی پیداوار اور برآمدی تنظیم کے سربراہ عارف ملک اور اعلیٰ سطحی پاکستانی فوجی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں 51 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل "ناصر مختار زادہ" کی سربراہی میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل "حسن نوریان" کے علاوہ " پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی مصطفیٰ غضنبرپور، نمائش آئیڈیاز 2022 میں ایران کے نمائندے کے طور پر موجود ہیں۔

اس نمائش کے موقع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کا فوجی وفد بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے عنوان سے شرکت کرتا ہے۔

ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی اِیونٹ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی اسلحہ نمائش 2000 میں منعقد ہوئی تھی۔

چار روزہ اِیونٹ میں ماہرین دفاعی ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

دنیا بھر سے نمائش کنندگان کی ایک بڑی تعداد ڈرونز، آبدوزوں، میزائلوں، لڑاکا طیاروں، ٹینکوں اور ہتھیاروں کے جدید ماڈلز کی نمائش کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .